بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ) چین کے یخ بستہ پہاڑی ٹریک پر فری سٹائل سکیئنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، فُل ٹھنڈا موسم بھی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا جذبہ ٹھنڈا نہ کر سکا، کینیڈین مرد اور امریکی خاتون نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔تھائیو کے پہاڑی سلسلے میں فری سٹائل اسکیئنگ کا عالمی کپ میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے، مردوں میں کینیڈا کے سپر سٹار مکائیل کنگزبری نے ٹھنڈے ٹریک پر خوب گرمجوشی دکھائی۔رفتار، مہارت اور ہائی جمپنگ وہ بھی آرٹسٹک اسٹائل میں کمال دکھایا اور سیزن کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے نوے اعشاریہ تین ایک سکور کے ساتھ فاتح قرار پائے، جاپان کے ایکوما ہوریشیما دوسرے نمبر پر رہے۔سخت جان مقابلوں میں صنف نازک نے بھی تگڑی انٹری دی، امریکا کی جائلن کاف نے تیراسی اعشاریہ صفر آٹھ پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کی جکارا انتھونی دوسرے نمبر پر رہیں۔