باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بھارت کا محتاط انداز،پہلے روز 2وکٹوں پر صرف 215رنز


میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارت نے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے۔میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ کا آج سے آغاز ہوا جب کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہنومان ویہاری اور مایانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا اور 40 کے مجموعی اسکور پر ویہاری 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے شاندار بیٹنگ کی اور مضبوط آسٹریلوی بولنگ لائن کے سامنے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ پر کپتان ویرات کوہلی اور چتیسور پجارا نے ذمہ داری بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے جب کہ کپتان ویرات کوہلی 47 اور چتیسور پجارا 68 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں پیٹ کمنس نے حاصل کی۔یاد رہے کہ کرسمس کے اگلے روز یعنی 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔

error: Content is protected !!