ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : دسمبر 2018

تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2018 کی افتتاحی تقریب آج روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔ کے پی ٹی کے جنرل مینیجر انجینئرنگ ، ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمن نے تقریب سے خطاب میں تفصیلات ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا منیجنگ ڈائریکٹر مل گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وسیم خان کو بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔47 سالہ وسیم خان لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکے ہیں اور وہ فروری 2019 کے آغاز میں ایم ڈی پی سی بی کا چارج سنبھال لیں گے۔وسیم خان برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر ...

مزید پڑھیں »

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،پوجارہ کی سنچری،بھارت 9وکٹوں پر 250رنز

ایڈیلیڈ ( سپورٹس لنک رپورٹ )چیتشوار پوجارہ کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنالئے۔ چیتشوار پوجارہ نے اس وقت اپنی ٹیم کو سنبھالہ دیا جب اس کے پہلے پانچ کھلاڑی 86 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ چیتشوار ...

مزید پڑھیں »

ابوظہبی ٹیسٹ،کین ولیمسن نے ٹیم کو سنبھال لیا،برتری 198رنز ہو گئی

ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) کیویز کپتان کین ولیمسن اور ہنری نیکولز کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بناکر 198 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ کین ولیمسن اور ہنری نیکولز اپنی ٹیم کو اس وقت سنبھالہ دیا جب ...

مزید پڑھیں »

یونس خان کے ہاتھوں زلمی مدرسہ لیگ کا شاندار افتتاح

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کوئٹہ میں ہو گیا سابق کپتان یونس خان نے ایونٹ کا افتتاح کیا. پہلے روز کھیلے گئے میچز میں ال اخلاص نے راحت فیلکنز کو چھ وکٹوں، المعارف لائنز نے الواحدہ اسٹالینز کو چھ وکٹوں اور ال اخلاص یونائیٹڈ نے الاحسان ...

مزید پڑھیں »

کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر کام کرینگے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر کام کرینگے،بلوچستان میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو یقینی بنائینگے،سیف گیمز اور اولمپکس گیمز کی تیاری کیلئے صوبوں کی مشاورت سے تربیتی کیمپس کا انعقاد کرینگے جبکہ ڈی جی پی ایس بی کی میرٹ پر تقرری ...

مزید پڑھیں »

سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر، تحصیل یزمان نے انٹر تحصیل گرلز ہینڈ بال مقابلے جیت لئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت پنجاب بھر کی تحصیلوں میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرو ر کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مقابلوں کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، گزشتہ روز تحصیل گجرات نے کھاریاں کو ہرا کر کبڈی میچ جیت لیا، تحصیل وہاڑی نے ...

مزید پڑھیں »

پُرامید ہیں کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ملک کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، غیرملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، ہم پرامید ہیں کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں گی اور کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوں گے، نوجوانوںکی سپورٹس میں بڑھتی ...

مزید پڑھیں »

زون III’اے‘ ڈویثرن لیگ ‘توحید خان کی تباہ کن بولنگ ‘ محمد حسین سی سی کامیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIII’اے ڈویثرن لیگ میںمحمد حسین سی سی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف میمن جیم خانہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر پورے پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرالئے۔توحید خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے محمد حسین سی سی کیلئے 6کھلاڑیوںکو پویلین روانہ کرکے فتح کی راہ ہموار کی۔ عاقب رضوی ...

مزید پڑھیں »

ثاقب کرکٹ‘ اکرام خان اور سعید علی کی سنچری شراکت بھی لاروش کے کام نہ آسکی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ندیم احمد کی سنچری نے کراچی ویسٹ کو لاروش سی سی پر 54رنز کی برتری دلاکر محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلہ میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ پاک فلیگ کرکٹ کلب ، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم کے نعمان احسان نے بھی 70رنز کی ...

مزید پڑھیں »