لاہور (سپورٹس لنک رپورٹش) ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، ڈویژن سطح پر کھیلوں کے تمام مقابلے لاہور میں منعقد ہونگے ، مقابلے 14اپریل کو شروع ہوں گے جو 4مئی تک جاری رہیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد کے بعد اب دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے جس میں 24کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، 9ڈویژنز میں ہونے والے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے کے اختتام سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔سپورٹس بورڈ پنجا ب کے شیڈول کے مطابق گروپ اے میں باکسنگ(بوائز) کے مقابلے 14،15اپریل کو پنجاب سٹیڈیم سے ملحقہ احاطہ میں ہونگے، کرکٹ (بوائز، گرلز) کے مقابلے 14سے18اپریل تک نیو اتفاق کرکٹ گراؤنڈ اور کنیئرڈ کالج میں ہونگے، کبڈی کے مقابلے 14سے18اپریل تک پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہونگے،گروپ بی میں ویٹ لفٹنگ(بوائز)کے مقابلے 19،20اپریل کو آؤٹ سائیڈ پنجاب سٹیڈیم،ہاکی (بوائز، گرلز) کے مقابلے 19سے23اپریل تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم (پچ ون،ٹو)، فٹ بال (بوائز) کے مقابلے19سے 23اپریل تک پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے، گروپ سی میں بیڈ منٹن (بوائز، گرلز)، کراٹے (بوائز، گرلز)،ٹیبل ٹینس (بوائز،گرلز) کے مقابلے 25،26اپریل کونشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال، نیٹ بال (گرلز) کے مقابلے 25 سے27اپریل تک لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں ہونگے، گروپ ڈی میں ریسلنگ (بوائز) کے مقابلے28،29اپریل کو پنجاب گروپ آف کالجز مسلم ٹاؤن، والی بال (بوائز) ، باسکٹ بال (بوائز، گرلز) کے مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں28سے یکم مئی تک منعقد ہونگے جبکہ سوئمنگ(بوائز) کے مقابلے30 اپریل سے یکم مئی تک پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہونگے،گروپ ای میں تائی کوانڈو(بوائز، گرلز) کے مقابلے3اور4مئی کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال،اتھلیٹکس (بوائز، گرلز) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں ہونگے۔