باکسنگ مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کینیلو الویرز نے جیکبز کو ناکوں چنے چبوا دیئے

لاس ویگس(سپورٹس لنک رپورٹ) باکسنگ مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کینیلو الویرز نے جیکبز کو ناکوں چنے چبوا دیئے، جیت کا فیصلہ ریفریز نے کیا۔لاس ویگس کے باکسنگ ارینا میں تگڑا مقابلہ ہوا۔ مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کینیلو الویرز اور ڈینئل آمنے سامنے آئے۔ ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے کے چیمپئن الویرز نے برتری دکھائی۔باؤٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ ڈینئل جیکبز پر میکسیکن باکسر کا پہلے چھ راؤنڈز تک پلہ بھاری رہا۔ ڈینئل جیکبز کا کم بیک کرنا بے سود ثابت ہوا۔ریفریز نے یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے کینیلو الویرز کو فاتح قرار دیدیا۔ بڑی جیت کے بعد بڑی خوشی منائی لیکن ڈینیئل جیکبز ریفریز کے فیصلے یعنی شکست پر مایوس نظر آئے۔

error: Content is protected !!