لیاری میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ ناصر کریم بلوچ

 

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لیاری میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ ناصر کریم بلوچ

 

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق لیاری کے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جو "شہید بے نظیر بھٹو” کے نام سے منسوب ہو گا۔ ۔

اس فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری کی 20 منتخب ٹیمیں حصّہ لیں گی۔ چار سو کے قریب ہونہار کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہے۔ یہ بات ممتاز اسپورٹس آرگنائزر اور چئیرمین لیاری ٹاؤن ناصر کریم بلوچ نے کہی۔

انہوں نے وضحات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کی تمام ٹیموں کو میچ بونس کے علاوہ فائنل ٹیم کو دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا جبکہ تمام میچز چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا عنایت کردہ جدید ککری اسپورٹس کمپلیکس میں کھلائیں جائیں گے۔
ناصر کریم بلوچ نے مزید کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں تاکہ دنیائے کھیل میں ہمارے ہونہار کھلاڑی اپنا اعلی مقام بناسکیں اور ساتھ ساتھ منفی سرگرمیوں سے بھی نوجوانوں کو دور رکھا جاسکے تاکہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔

 

 

error: Content is protected !!