اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی بیس بال ٹیم 15 جولائی سے سری لنکا میں کھیلے جارہے چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 20جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، انڈیا، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید نے پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نام کا اعلان کردیا۔ سید فخر علی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے مطابق عنایت اللہ ، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین ، محمد رفیع ، عبید اللہ ، محمد عبداللہ، فضل الرحمان ، جواد علی ، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امداد بھٹی ، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، محمد تیمور جاوید، سید امین آفریدی، علی اسد، طارق ندیم ، محمد اویس اور احتشام اکرم ٹیم میں شامل ہیں جبکہ محمد زوہیب ملک اور حسیب اللہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ جبکہ سید فخر علی شاہ (ٹیم لیڈر)، محمد محسن خان (ٹیم مینیجر) ، پرویز احمد شیخ (اسسٹنٹ مینیجر)، مصدق حنیف (ہیڈ کوچ )، سید بابر علی شیرازی (فیلڈنگ کوچ)، باسط مرتضیٰ (بیٹنگ کوچ)، شا ہ محمد (ٹرینر ) اور سمیع اللہ (فزیو) بطور ٹیم آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔ سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کی ٹیم گروپ B میں ہے اور اپنا پہلا میچ ایران کے خلاف 15جولائی کو جبکہ دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 16جولائی کو کھیلے گی۔