کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری کرنل(ر) فراست علی شاہ نے پی ایف ایف میڈیا کمیٹی کے رکن ریاض احمد کوپی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ 2019کا میڈیا کوارڈنیٹرنامزد کیا ہے جو 19جولائی تا4اگست پشاور کے قدیم طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم پر ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائیگا۔نامزد میڈیا کوارڈنیٹر 15جولائی کو پشاور میں آرگنائزنگ سیکریٹری کو رپورٹر کریں گے۔ریاض احمد پہلی بار 1996میں نیشنل چمپئن شپ‘ساہیوال کے میڈیا کوارڈنیٹر نامزد ہوئے تھے۔ بعدازاں 1997میں فیصل آباد میں ہونے والے نیشنل چمپئن شپ ، 2007میںبھی ایونٹ کے میڈیا کوارڈنیٹر تھے۔ پاکستان پریمیر لیگ 2007میں اکبر واحدی مرحوم کے اسسٹنٹ کے علاوہ پی ایف ایف کپ 1996,اور2003میں کوئٹہ اور 2016میں لاہور میں بھی میڈیا کوارڈنیٹر کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں جبکہ اسی سال اپریل میں منعقد ہونے والی پاکستان کی پہلی انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ 2019میں بھی میڈیا کوارڈنیٹر نامزد کئے گئے تھے۔ریاض احمدکو1985میں حبیب بینک کی جانب سے پہلی بین الصوبائی چمپئن شپ ، فیصل آباد کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 1991،1993میں فیفا فیوٹوروکورس بالترتیب لاہوراورکراچی میں بحیثیت نیشنل ریفری شرکت کی جبکہ کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاؤنڈیشن کیلئے بھی بحیثیت آرگنائزنگ سیکریٹری ااورمیڈیا منیجرکراچی یونائیٹڈفٹبال لیگ 14سال تسلسل کے ساتھ منعقد کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گذشتہ تین سال سے لیثررلیگز پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ بحیثیت لیگز اور میڈیا منیجر منسلک ہیں اور پاکستان کے 78سے زائد شہروں میں ریجنل منیجر ز کے ہمراہ لیثررلیگز کے مقابلے منعقد کرہے ہیں جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کوریج بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ریاض احمدنے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدرانجینئر سید اشفاق حسین شاہ، نائب صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن اور میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سردار نوید حیدر،سیکریٹری فیڈریشن کرنل (ر) فراست علی شاہ اور پرسنل اسٹاف آفیسر شرافت حسین بخاری سے چیلنج کپ میں بحیثیت میڈیا کوارڈنیٹر نامزدگی پر ان سے اظہار تشکر اوراپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر ہرممکن پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔