مکی آرتھر 28 جولائی کو ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی پر رپورٹ دینگے

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر 28 جولائی کو کرکٹ بورڈ کو رپورٹ پیش کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد 27 جولائی کو متوقع ہے۔ ہیڈ کوچ پاکستان کی ورلڈکپ میں کارکردگی سمیت دیگر اہم معاملات پر رپورٹ پیش کریں گے۔ مکی آرتھر 28 جولائی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہو کر مستقبل کی حکمت عملی اور تجاویز دیں گے۔اس کیعلاوہ کرکٹ کمیٹی اپنی تجاویز چئیرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جس کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی کیلئے اشتہار دیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ مکی آرتھر بھی دوبارہ ہیڈ کوچ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق گذشتہ روز اپنے عہدے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔

تعارف: newseditor