کولمبو( سپورٹس لنک رپورٹ)چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کولمبو 2019 کے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سریلنکا نے ایک رن سے جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان کو سخت، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نویں اور آخری اننگ میں ایک رن سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل اسکور اسکور 5-4 رہا۔تاہم مزکورہ ٹورنامینٹ کی ونر سریکنکا کےساتھ پاکستان نے بھی اولمپک کوالیفائینگ رائونڈ میں شرکت کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق سریلنکا جاپان فرینڈشپ ڈیا گاما بیس بال اسٹیڈیم ہوماگاما کے مکمل نتائج کے مطابق سریلنکا نے پہلی،پاکستان نے دوسری، انڈیا نے تیسری،ایران نے چوتھی، بنگلہ دیش نے پانچویں اور نیپال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے ایک سخت فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں اور کوچز سے خطاب کرتے ہوئے سریلنکا کے خلاف انکے ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کے سامنے آٹھ اننگز میں شاندار کھیل پیش کیا تاہم پہلی اننگ میں بدقسمتی سے بن جانے والے 3 رنز کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنے جبکہ سریلنکا کے ڈیپ فیلڈرز کے 3 ناقابل یقین کیچز نے بھی فرق پیدا کیا۔ہیڈ کوچ مصدق حنیف کا کہنا تھا کہ فائنل میچ بالکل فائنل کی طرح ہوا۔ ہماری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔چونکہ ایک ٹیم نے ہی کو جیتنا ہوتا ہے۔ہمیں صرف دس روزہ کیمپ لگانے کا موقع دیا گیا جبکہ سریلنکن ٹیم پچھلے 6 ماہ سے دوسالہ کوچنگ پلان کے تحت کیمپ کررہی ہے۔ہم اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ایک آدھ شعبے میں موجود کمی کو دور کرکے اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرینگے۔ پاکستان کی جانب سے فضل الرحمن,ارسلان جمشید, فقیر حسین، اور سمیر زوار نے 1-1 رن اسکور کیا۔اس موقع پر سریلنکا میں ہائی کیمیشن آف پاکستان کرنل سجاد علی،ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ،ٹیم مینیجر محمد محسن خان، اسسٹنٹ مینیجر پرویز شیخ، ہیڈ کوچ مصدق حنیف، کوچز سید بابر شیرازی، باسط مرتضیٰ،ٹرینر شا ہ محمد، فزیو سمیع اللہ و دیگر آفیشلز سید فخر امیر کاظمی،شاہد آفتاب، محمد کاشف شیخ, عمران خان، ظہیرالدین مگسی، حمزہ بلوچ، زبیر وٹو و دیگر موجود تھے۔