روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 21 جولائی, 2019

مکی آرتھر پی سی بی کیساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔آرتھر لاہور آکر اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور کرکٹ کمیٹی کو کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ بورڈ کو ای میل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مکی آرتھر پی ...

مزید پڑھیں »

سرپر چوٹ لگنے سے بے ہوش ہونے والے کرکٹرز کے متبادل کی آئی سی سی نے منظوری دیدی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخی طور پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں ...

مزید پڑھیں »

کرکٹ بورڈ کے وارے نیارے، آئی سی سی سے کتنی رقم کا چیک مل گیا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس آئی سی سی کو جمع کرانے کے بعد بورڈ کو سالانہ آمدنی کے حصے کی پہلی قسط مل گئی ہے۔ 65 لاکھ ڈالر کا چیک پی سی بی اکاؤنٹ میں آگیا ہے، جبکہ دوسری قسط اس ماہ مل جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کو تصدیق کی ہے ...

مزید پڑھیں »

پاکستانی تن سازوں نے پرچم سربلند کر دیا

کھٹمنڈو (سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ اسپورٹس فزیک چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل حاصل کرلئے۔نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والی بارہویں ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز میں ایشیا کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کے تیسرے اور آخری روز ...

مزید پڑھیں »

سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔سری لنکن امپائر ...

مزید پڑھیں »