لندن ایئرپورٹ پر وسیم اکرم کیساتھ کیا ہوا؟

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر عملے کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج مانچسٹر ایئرپورٹ پر عملے کا رویہ بہت افسوسناک تھا،وہ دنیا بھر میں سفر کے دوران انسولین ساتھ رکھتے ہیں۔وسیم اکرم کا مزید کہنا ہے کہ مجھ سے لوگوں کے سامنے بدتمیزی سے سوال کیے گئے اور حکم دیا گیا کہ انسولین کو ٹریول کولڈ کیس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں ڈمپ کریں۔

تعارف: newseditor