لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈنے تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتانوں کی تقرری اور ریڈ اوروائٹ گیند فارمیٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے پرغورشروع کردیاہے۔ٹیسٹ میچزکے لیے اظہرعلی اوراسد شفیق قیادت کے مضبوط امیدوارہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک سرفراز احمد کوکپتان برقراررکھنے کی تجویزہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کیلیے الگ الگ کپتان اورکوچ مقرر کرنے پرغور کررہاہے۔ریڈ بال طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے تجربہ کاراظہرعلی اور اسد شفیق قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ون ڈے فارمیٹ میں عماد وسیم کوقیادت سونپی جاسکتی ہے۔سرفرازاحمدجن کی زیرقیادت پاکستان نے سینتیس میں سے تیس ٹی ٹوئنٹی میچزمیں فتح حاصل کی اورآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک سال سے ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔سرفرازاحمد کو اگلے سال آسٹریلیامیں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اس فارمیٹ کاکپتان برقرار رکھنے کی تجویزہے۔بابراعظم کوٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کانائب کپتان بناکرمستقبل میں قومی ٹیم کی قیادت کیلیے تیارکیاجائے گا۔ریڈ بال سے ٹیسٹ میچز اور وائٹ بال سے محدود اوورزکرکٹ کیلیے الگ الگ ہیڈ کوچ اورکوچنگ اسٹاف کی تقرری بھی زیرغورہے۔اس تجویز پرعمل کی صورت میں مکی آرتھر اوران کے معاون کوچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اپنے عہدوں پربرقراررکھے جائیں گے۔تاہم ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میگاایونٹ تک تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق زمبابوین بیٹسمین اورانگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور مضبوط امیدوار ہیں۔