عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی چھ رکنی ٹیم شرکت کریگی

اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) 6 رکنی قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جن میں حارث قاسم، حمزہ شریف، محمد فرحان ہاشمی، نور زمان، محمد حمزہ خان اور نوید الرحمن شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان ٹیم منیجر جبکہ آصف خان کوچ ہونگے۔\ عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ

30 جولائی سے 5 اگست تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

تعارف: newseditor