فیس جمع نہ ہوسکی، پاکستانی سکواش ٹیم عالمی میگا ایونٹ سے باہر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں کھیلوں کے میدان سے ایک بری خبر سامنے آ گئی۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث سکوائش کی پاکستانی ٹیم عالمی میگا ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی غفلت، نااہلی اور سستی کے باعث پاکستان سکوائش کی ٹیم عالمی چیمپئن شپ کا حصہ نہ بن سکی، پاکستان کی طرف سے چیمپئن شپ کی فیس ہی جمع نہ کرائی گئی۔ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں انٹری کی آخری تاریخ 16 جولائی تھی، 5 ہزار پاونڈ (تقریباً 10 لاکھ روپے) فیس جمع نہیں کرائی گئی۔

ورلڈ سکواش ٹیم چیمپئن شب میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سکواش چیمپین شپ 14 سے 22 دسمبر تک امریکی ریاست واشنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان چھ بار ورلڈ سکواش ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ رہا ہے۔ 1993 میں پاکستان آخری بار چیمپئن رہا۔ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن مصر ہے۔

تعارف: newseditor