لاستھ ملنگانے اپنے کیریئر کے آخری میچ میں بھی اچھوتا کام کر ڈالا

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

سری لنکا نے کولمبو میں جمعہ کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 91رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، آخری میچ میں ملنگا نے9 اعشاریہ 3 اوورز میں 38رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ لے کر ان لمحات کو یادگار بنایا۔ملنگا نے 226 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 28اعشاریہ 94کی اوسط سے 338وکٹیں لیں

۔سری لنکن فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے لئے یہ صحیح وقت ہے، اب نئے کھلاڑیوں کے لئے موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں

اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کریں۔ملنگا نے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ کھیلیں گے تاہم اگر اُن سے بہتر کوئی کھلاڑی ہوا تو ٹیم کا حصہ نہ بننے پر کوئی افسوس نہیں ہوگا۔سری لنکن فاسٹ بولر نے حالیہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لیں جبکہ ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر 56 وکٹوں کے ساتھ وہ مک گرا (71) اور مرلی دھرن (68) کے بعد دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

تعارف: newseditor