ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے محمد عامر کی برطانوی شہری بننے کی کوششیں شروع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا مستقبل میں برطانوی شہری بننے کا امکان ہے۔محمد عامر نے پہلے ہی برطانیہ میں ’اسپا ئوس ویزا‘ کے لیے درخواست دے دی تھی،

’اسپائوس ویزا‘ ملنے کی صورت میں محمد عامر 30 ماہ کے لیے برطانوی شہریت حاصل کر سکتے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عامر کو یہ ویزا کب تک ملے گا کیونکہ ماضی میں عامر ’اسپاٹ فکسنگ‘ کیس کی صورت میں برطانوی جیل میں کچھ عرصہ گزار چکے ہیں۔اگر محمد عامر کو یہ ویزا مل جاتا ہے تو وہ برطانیہ میں رہائش، ملازمت جیسی دیگر سہولیات سے آراستہ ہوسکیں گے،

یوں ان کا مستقبل میں برطانوی شہری بننے کے امکان روشن ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اب وہ صر ف ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں ہی اپنی بولنگ ایکشن سے شائقین کرکٹ کو خوش کریں گے۔محمد عامر نے ستمبر 2016 میں برطانوی خاتون نرجس ملک سے شادی کی تھی، برطانوی اہلیہ ہونے کی وجہ سے عامر بھی مستقبل میں برطانوی شہریت رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

تعارف: newseditor