رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ،سخت مقابلے کے بعد تجربہ کار محمد آصف کامیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)بابر مسیح نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں عمران قمر کو با آسانی4-1 کی شکست دی،اس دوران انہوں نے136 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔نمبر سات سید محمد آصف اور ان سید محمد رضوان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں محمد آصف نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔سہیل شہزاد نے سخت مقابلے کے بعد عامر طارق کو جبکہ آغاز میں بلاول نے حمزہ اعجاز کو زیر کیا۔ پہلا روز ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں کی کامیابی کا رہا۔این بی پی اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے روز نمبر پانچ سیڈ بابر مسیح نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران قمر کو 4-1 سے زیر کیا۔ تیسرے فریم میں انہوں نے 136 کا شاندار سنچری بریک کھیلا۔سابق چیمپئن اور نمبر سات سیڈ، محمد آصف اور محمد رضوان کے درمیان سخت مقابلہ رہا، جس میں محمد آصف تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4-3 سے فتح اپنے نام کی۔سہیل شہزاد اور عامر طارق کے درمیان بھی سخت مقابلہ رہا، عامر طارق نے پہلے فریم میں کامیابی حاصل کی لیکن اس کے بعد سہیل شہزاد نے فائٹ بیک کرکے ہوئے عامر کو 4-3 سے ہرایا۔دیگر مقابلوں میں ٹاپ سیڈ، محمد بلال نے عبدالرزاق کو 4-1 سے، محمد ماجد علی نے احسن رمضان کو 4-1 سے، نمبر آٹھ سید آغا بلاول نے حمزہ الیاس کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے، راشد عزیز نے حارث طاہر کو 4-3 سے، محمد اعجاز نے شرجیل محمود کو 4-0 سے، محمد نسیم اختر نے شیخ محمد مدثر کو 4-1 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز مقابلوں کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔

تعارف: newseditor