عمرم ایسوسی ایٹس انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کھیلا جائیگا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عمر ایسوسی ایٹس انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ 30جولائی سے ناظم آباد جیم خانہ کی سرسبز فیلڈ پر کھیلا جائیگا ۔ 8ٹیمیں کلر کت کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں وائٹ بال استعمال کی جائے گے۔جملہ میچز ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے۔مہمان خصوصی ندیم عمر ، صدر کے سی سی اے شام 4بجے ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک جملہ ٹیموں سے مہمان خصوصی کا تعارف بھی کرایا جائے گا۔افتتاحی روز پہلا میچ الممتازاسکول اور سینٹ پال اسکول جبکہ دوسرا میچ برائٹ اسٹار اور قمربن ہاشم اسکول کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا۔

تعارف: newseditor