پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)آل پاکستان نیشنل جونیئر رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ یکم اگست سے ایبٹ آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جسکا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کرینگے ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پنجا ب، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، آرمی ، واپڈا ،نیشنل بنک ، حبیب بنک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ان خیالا کا اظہار ڈائریکٹرآپریشن خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ ریجنل سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد سید ثقلین شاہ نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی امجد ، آرگنائزنگ سیکرٹری ونائب صدر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن میاں صداقت شاہ ، ایڈمن آفیسر سپورٹس بورڈ شاہ فیصل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ثقلین شاہ نے کہا کہ چیمپئن شپ ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایبٹ آباد اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس میں تین مختلف کیٹگریز میں سو سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں چیمپئن شپ کیلئے تمام تیاریاں ملک کرلی گئی ہیں جو کہ یکم اگست سے چھ اگست تک منعقد ہوگا
چیمپئن شپ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہورہا ہے ، جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں منعقد ہورہا ہے ،،اس چمپئن شپ میں صوبوں اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑی بھر پور ایکشن میں نظر آئینگے،جسکے لئے تمام تیاریا ںمکمل ہوگئی ہیںانہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکے تعاون سے ایبٹ آباد میں مختلف سپورٹس سرگرمیاں جاری ہیں جس میں پندرہ مختلف گیمز شامل ہیں۔صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان اورآرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے کہاکہ اس چمپئن شپ کا مقصد ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں اس کھیل کو فروغ دینااور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان فیڈریشن کی نگرانی میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن وقتاًفوقتاًپشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ ،انٹر ڈسٹرکٹ اور نیشنل سطح کے ایونٹس منعقد کرارہے ہیں،جسکے باعث کافی ٹیلنٹ سامنے آناشروع ہوگئے ہیں،انہاکہناتھاکہ ایب آباد کے پرفضاور مقام پر منعقدہ اس چمپئن شپ میں بوائزسنگلز انڈر14،بوائز سنگلزانڈر 16،بوائز سنگلزانڈر 18،،بوائز سنگلزڈبلزانڈر18،جبکہ گرلزسنگلزانڈر16،گرلزسنگلزانڈر18اور گرلزسنگلزڈبلزانڈر18کٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ اس چمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد ، ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آبادکا تعاون حاصل ہے اور انہی کی کاوشوں سے اس میگاایونٹ کا انعقادممکن ہوسکا۔