لیفٹنینٹ جنرل( ر) عارف حسن اپنے سولہ سالہ دور میں ملک میں کھیلوں کی کارگردگی بتائیں،فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنینٹ جنرل( ر) عارف حسن تین بار میٹنگ کا وقت دے کر میٹنگ میں نہیں آئے۔ سپورٹس فیڈریشنون میں سیاست کی جار رہی ہے اور اس کو چھپانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنینٹ جنرل( ر) عارف حسن اپنے سولہ سالہ دور میں ملک میں کھیلوں کی کارگردگی بتائیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا آج یہاں اسلام آباد میں رسجا نمائند گان کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مردوں اور خواتین کے دونوں ہوسٹلوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا، سائوتھ ایشین گیمز اور نیشنل گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کیمپ لگانے کے لئے تیار ہیں۔ادھر دوسری جانب ڈی جی پی ایس بی نے بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے کیمپ نہ لگانے کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس بی اور وزارت کی جانب سے پی او اے سے کئی بار کیمپس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کا کہہ چکے ہیں لیکن وہ تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پی او اے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے میڈیا کا سہارا لینے بجائے ٹیبل پر آکر مسائل حل کروانے کی کوشش کرے، ہم نے جائزبات ماننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

تعارف: newseditor