پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پہلی ورلڈ سیریز کیلئے لندن روانہ ہوگئی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پہلی ورلڈ سیریز کیلئے لندن روانہ ہوگئی،16رکنی پاکستانی ٹیم کی قیادت نہار عالم کررہے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمداور دیگرٹیسٹ کرکٹرنے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیاہے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹ میں انگلینڈ ، پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گیں،پاکستان اپنا پہلا میچ 5اگست کو میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا مقابلہ 9اگست کو ہوگا۔کپتان نہارعالم نے میڈیاسے بات چیت میں بتایا کہ پاکستانی ٹیم فل تیاری کرکے جارہی ہے ، قوم جیت کی دعا کرے۔انہوں نے کہاکہ قوم کو عید الاضحی اور جشن آزادی کا تحفہ چیمپئن بن کر دینا چاہتے ہیں۔سیکریٹری پی ڈی سی اے امیرادین انصاری نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ٹیم کو یقین ہے کہ چیمپئن بن کر وطن واپس لوٹیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمداور دیگرٹیسٹ کرکٹرنے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیاہے۔سرفرازاحمد نے کہاکہ پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا اس بار بھی چیمپئن بن کر آئے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق نے کہاکہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹرز قوم کے اصل ہیروز ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہاکہ پوری پاکستان قوم کی دعائیں ڈس ایبلڈ ٹیم کیساتھ ہیں ، چیمپئن بن کر وطن آئیں گے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہاکہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹیسٹ کرکٹرسہیل تنویرنے کہاکہ ڈس ایبلڈ ٹیم سب کیلئے ہمت کی مثال ہے یہ ضرور پاکستان کو چیمپئن بنوائیں گے

تعارف: newseditor