پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکرٹری جنرل کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے پر کانگریس کا اجلاس بلا لیا.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکرٹری جنرل کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے پر کانگریس کا اجلاس بلا لیا

 

مسرت اللہ جان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 8 ستمبر کو کانگریس کے اجلاس کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام کانگریس ممبران کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد کھوکھر کریں گے۔

کانگریس ممبران کے اس اجلاس میں سیکرٹری جنرل کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی پیش کی جائیگی۔ مزید برآں، خالی نشستوں کو پ±ر کرنے کے لیے نئے انتخابات کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔جبکہ پی ایچ ایف کے بجٹ کے مالیاتی مختص اور اخراجات سے متعلق بجٹ بھی پیش کی جائیگی

 

گذشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں تقریباً ساٹھ کانگریس ممبران نے حصہ لیا۔ ان میں سے، پچاس ارکان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکیلئے باضابطہ طور پر ایک ریکوزیشن جمع کرائی۔ کانگریس ارکان نے سید حیدر علی پر ہاکی کی صوبائی کابینہ میں بدانتظامی، آئینی خلاف ورزیوں اور بلاجواز شمولیت کے الزامات لگائے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!