پاکستان، سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں، صوبائی وزیر کھیل

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان، سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں،ایونٹ شائقین کرکٹ کیلئے یادگار ہوگا،سپورٹس بورڈ پنجاب میں محکمہ صحت کے تعاون سے 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بھی قائم کیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت ابتدائی امداد دی جا سکے، شائقین کی سہولت کے لئے شٹل سروس فراہم کررہے ہیں، جو ان کو مخصوص مقامات سے لیکر قذافی سٹیڈیم تک پہنچائے گی،پارکنگ کی بھی وسیع سہولت دی گئی ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہی، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شائقین کرکٹ کی مکمل رہنمائی کی جائے گی

ماحول کو صاف ستھرا بنا یا گیا ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں انسداد ڈینگی سپرے بھی کرایا گیا ہے تاکہ شائقین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، سہولتوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ہر محکمے کے افسران میچ کے دوران موجود رہیں گے، تمام محکموں کی کوآرڈینیشن مکمل کرلی گئی ہے، شائقین کی سہولت کے لئے شٹل سروس فراہم کررہے ہیں، جو ان کو مخصوص مقامات سے لیکر قذافی سٹیڈیم تک پہنچائے گی،پارکنگ کی بھی وسیع سہولت دی گئی ہے، شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر محکمے کی ٹیم بنائی گئی ہے تاکہ ان کو اچھی سہولتیں دستیاب ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عارضی ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ کی بھی سہولت دی گئی ہے، اس کے علاوہ عارضی آپریشن تھیٹر بھی بنایا گیا ہے، ہم پرامید ہیں کہ پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کامیابی سے مکمل ہوگی ، سری لنکا کی ٹیم کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

error: Content is protected !!