آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ سانحہ مستونگ کی وجہ سے سیمی فائنلز میچز ملتوی.

 

 

کوئٹہ/چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کے سانحہ مستونگ کی وجہ سے 1 اکتوبر سے ہونے والے سیمی فائنلز میچز ملتوی کردیے گئے۔ محکمہ کھیل بلوچستان

 

اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد
______________

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق چوتھا آل پاکستان وزیراعلٰی بلوچستان گولڈ کپ کے فری کوارٹر فائنل میچ آج مسلم کلب چمن اور کے ار ایل کے مابین کھیلا گیا اس شاندار میچ کو 30 ہزار سے زائد تماشائیوں نے گراؤنڈ میں دیکھا میچ کے دوران سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔

پری کوارٹر فائنل میچ بہت ہی دلچسپ اور شاندار تھا ایک سخت مقابلے کے بعد کے ار ایل نے مسلم کلب چمن کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی

اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی اس میچ کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا ایوب اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں بلوچستان کے تاریخ میں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں کھیلا گیا

مسلم کلب چمن اور کے آر ایل کے اس اہم بڑے میچ کو ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹ بال گراؤنڈ میں شائقین کی سب سے بڑی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس میچ کو تقریبا3000 ہزار سے زائد لوگوں نے میدان میں دیکھا گراؤنڈ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے

اسی میچ میں وقفے کے دوران شائقین کی اتنی بڑی تعداد نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے لیے ایصال ثواب کی دعا کی اور میچ کے دوران کھلاڑیوں نے لواحقین سے یکجہتی کے لیے بازوں پہ کالی پٹیاں باندھی اور اتنے بڑے سانحے پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے اعلی حکام جن میں وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی ،

سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے یہ فیصلہ کیا کہ سانحہ مستونگ کے احترام میں 1 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنلز میچ منسوخ کردیے گئے ہیں نئی تاریخوں کا اعلان اور تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

 

 

error: Content is protected !!