33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاریوں کیلئے کیمپس کا آغاز، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا ووشوکیمپ کادورہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپس کا آغاز کردیاگیا ہے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بدھ کے روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ووشو کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر اور ووشو فیڈریشن کے صدر افتخار ملک بھی موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے پنجاب کے تربیتی کیمپس میں کھلاڑی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور ماہر کوچز ان کے کھیل کو مزید بہتر کررہے ہیں33نیشنل گیمز میں پنجاب کا 450رکنی دستہ شریک ہوگا اور مردوں و خواتین کی تمام گیمز میں ہمارے کھلاڑی جس جذبہ اورلگن سے محنت کررہے ہیں امید ہے کہ میڈلز جیت کر آئیں گے

ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے جانب سے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں 33ویں نیشنل گیمز کی تاریخ میں تبدیلی سے کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید بہترکر سکیں گے، انہیں مزید پریکٹس کا موقع مل گیا ہے ۔


نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ووشو کیمپ میں پنجاب بھر سے 70کھلاڑی شریک ہیں جبکہ 33ویں نیشنل گیمز میں 19کھلاڑی شرکت کریں گے ، تربیتی کیمپ میں آمد پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنا ن ارشد اولکھ کا کھلاڑیوںکے ساتھ تعارف کرایا گیااورکیمپ میں کھلاڑیوں نے ووشو کا شاندار مظاہرہ کیا اورداد سمیٹی ۔

تعارف: newseditor