انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالابام خیل سپورٹس کمپلیکس پر شروع

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاصوابی سپورٹس کمپلیکس پر شروع ہوگیا،اس موقع پر رگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے شریک کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا،اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے خوبصورت اندازمیں ٹبلوپیش کرتے ہوئے حاضرین سے خوب دادوصول کی۔تقریب کے مہمانان خصوصی ایم پی اے حاجی رنگیزخان اور ایم پی اے ثاقب اللہ خان تھے ،جبکہ انکے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان تھے

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی طارق محمد ،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر شہزاداسلام یوسفزئی ،ڈی ایس او بونیر سلیمان، ڈی ایس او ملاکنڈ مشرف خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس صوابی کے زیر اہتمام صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خِیل میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالامیں مردان ،صوابی ،بونیر اورمالاکنڈاضلاع سے300سے زائد کھلاڑی کرکٹ ،فٹبال ،ہاکی اور والی بال کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی رنگیز خان اور ثاقب اللہ خان نے ما م خیل میں بین الاضلاع سپورٹس گالاکے انعقاد کو خوش آئندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ مستقبل قریب میں انکے بہترین نتائج نکلیںگے

انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں کھیلوں کوصحیح معنوں میں فروغ دینگے اور نوجوان نسل کو غلط سرگرمیوں سے بچاکر کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھیںگے،انکاکہناتھاکہ جس ملک کے گرائونڈ آباد ہوں گے انکے ہسپتال ویران ہونگے اور انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوتاکہ بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوںنے ڈی ایس اوصوابی طارق محمد کی کاوشوں کو بھی سراہااور کہاکہ انکی کاوشوں سے ضلع بھر میں نوجوانوں کو سپورٹس کا ماحول مہیاگیاہے ۔

تعارف: newseditor