لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قطر میں ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو محمد انعام بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگراممیٹ دی پریس; میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محمد احمد رضا نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا ۔ محمد انعام بٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لئے انتہائی فخرکا باعث ہے کہ میں مادرملت کی سربلندی کا باعث بناہوں ، میں اس کامیابی پر اپنے والدین، اساتذہ اور ان تمام افراد کا مشکورہوں جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی اور خاص طورپر میڈیاکابھرپورساتھ دینے پر مشکورہوں اور میڈیاکے توسط سے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوں کہ پاکستان میں بہت کھیلوں کا ٹیلنٹ ہے، اگر حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تو دنیاکے بہترین ایتھلیٹس ملک و ملت کانام روشن کر سکتے ہیں ،صرف ایک ماہ بعد جاپان میں ایشین گیمزمنعقد ہو رہی ہیں لیکن کسی بھی سپورٹس کا کیمپ تاحال لگایا نہیں گیا جس کی جانب ارباب اختیارکوفوری توجہ دینی چاہیے ۔ انعام بٹ نے رنگ آٹ پاکستان کو امید کی کرن قراردیا کہ جہنوں نے 2018 میں اسلام آباد میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے کرائے جس میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرزنے شرکت کی اور بہت جلد لاہور میں میگا ریسلنگ ایونٹ منعقد کیاجارہا ہے جس میں دنیابھر کے ورلڈچیمپئن ریسلرزشرکت کریں گے ۔
انھوں نے مزید کہاکہ ہم کھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی تعلیم پر بھی بھرپورتوجہ دیتے ہیں اور ایسے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں ۔ صدر ارشد انصاری نے محمد انعام بٹ کو قومی اثاثہ اور قومی فخر قراردیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ملک پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن کیاہے، ہمارافرض ہے کہ ایسے ہیروزکا احترام کریں ، تمام میڈیا ان کے ساتھ ہے کیونکہ یہ وہ قومی سرمایہ ہیں جن سے ملک کا سافٹ امیج ساری دنیا میں جاتاہے لہذاتمام میڈیاملکی سطح پر بڑھ چڑھ کر ان ہیروزکی اہمیت کواجاگر کریں تاکہ نوجوانوں میں ملک کی خاطر کچھ کرنے گزرنے کا جذبہ فروغ پائے ۔ انھوں نے محمد انعام بٹ کوشاندارکارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ۔