اسلام آباد (نواز گوھر )یپال کے موہن بہادر بسنت اور پاکستان کے مدثر رزاق آرائیںساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں آئندہ دو برس کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،گذشتہ روزساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کھٹمنڈو، نیپال میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ دو برس( 2019-21ء) کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق صدر موہن بہادر بسنت (نیپال)،سینئر نائب صدر ہری اوم (بھارت)، نائب صدر فضنا جلیل (مالدیپ)،سکریٹری جنرل مدثر رزاق آرائیں (پاکستان)، جوائنٹ سکریٹری دیپک لمبا (نیپال) اورخزانچی شازیہ یوسف (پاکستان)منتخب ہوئیں جبکہ دو رکنی مجلس عاملہ میں قمرالاسلام (بنگلہ دیش)اورامیت کمار (بھارت) کو شامل کیا گیا ہے
نومنتخب سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے آئندہ دوبرس کے لئے سپورٹس کیلنڈز کی منظوری دی اور اس دوران تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ساؤتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ، ساؤتھ ایشین یوتھ بوائز اینڈ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ اور ساؤتھ ایشین جونیئر گرلز انڈر16- نیٹ بال چیمپئن شپ شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس 2020ءمیں بھارت میں کھیلی جائے گی جبکہ ساؤتھ ایشین یوتھ بوائز اینڈ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2021ءمیں پاکستان اور ساؤتھ ایشین جونیئر گرلز انڈر16- نیٹ بال چیمپئن شپ بھی 2021ءمیں نیپال میں منعقد ہوگی