33ویں نیشنل گیمز کیلئے ٹریننگ کے دوران خاتون سائیکلسٹ حلیمہ غیورشدید زخمی، ووشوکے کھلاڑی قاری عدنان ہاتھ کی انگلی تھوڑوابیٹھے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ٹریننگ کے دوران سائیکلنگ اور ووشوکے کھلاڑی زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے،خاتون انٹرنیشنل سائیکلسٹ حلیمہ غیور روڈ ٹریننگ پر تھی کہ چلتی گاڑی سے ٹکراکر گرگئی جنہیں شدید چوٹیں آئی جبکہ ووشوکھلاری قاری عدنان کاہاتھ زخمی 11روزتک ہسپتال میں پڑاہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے منعقدہ ڈیپارٹمنٹل اور صوبائی ٹیموں کی طرح خیبر پختونخواکے مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری رہا،تاہم گیمزکے التواء کی وجہ سے سرکار نے یکم نومبر تک بند کردی ہے لیکن صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور صوبائی ووشوایسوسی ایشن نے اپنی مددآپ کے تحت مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے سلسلے کوبغیر کسی وقفے کے جاری رکھے ہوئے ہیں،ناردرن بائی پاس پر 8اور8مرد وخواتین کھلاڑی صبح آٹھ سے ایک بجے تک پریکٹس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،بدھ کے روزپشاور سے تعلق رکھنے والی انٹر نیشنل سائیکلسٹ حلیمہ غیوراپنی معمول کی ٹریننگ پر تھی کہ اس دوران ناردرن بائی پاس پرانکے قریب سے گزرے سامان سے بھراٹرک سے بڑابھاری کاٹن ان پرگرگیاجس سے وہ زمین پرگرکر شدید زخمی ہوگئیں

حلیمہ کے جسم پر کئی چوٹیں آئی ،چوٹیں اتنی شدید تھی کہ انکے جسم سے خون بہہ رہاتھا جو رکنے کا نا م نہیں لے رہاتھا،اس موقع پر انکے کوچ اور صوبائی سائکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر مہمند وفیاض اوردیگر افراد نے خاتون سائیکلسٹ حلیمہ غیورکوفوری طبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال پہنچایاگیا، اسی طرح صوبائی ووشوٹیم کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے دوسرے روزباصلاحیت کھلاڑی قاری عدنان ساتھی کھلاڑی کیساتھ فائٹ کررہے تھے کہ انکے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی ،جسے کوچ نجم اللہ صافی نے انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایاگیا،جہاں پر مرہم پٹی کے بعدانہیں گھر بھیج دیاتاہم 11روز بھی انکازخم ٹھیک نہ ہوسکا تودوبارہ ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہواکہ انکے ہاتھ کی انگلی غلط جوڑ گئی ہے ڈاکٹروںنے انگلی کی پیوندکاری دوبارہ تھوڑکر صحیح جوڑاگیا،اور انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ قاری عدنان خلیل غریب ضرورہے ،لیکن ووشوکنگفوکے باصلاحیت کھلاڑی ہیں جنہوںنے 33ویں نیشنل گیمز کیلئے بھر پور تیاریوں میں مصروف رہے جو میڈل جیتنے کیلئے پر امیدتھے جبکہ خاتون سائیکلسٹ حلیمہ غیور نے نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک مشعل اٹھانے کا اعزازحاصل کیاہے۔

error: Content is protected !!