بھارتی کرکٹ ٹیم شکست کے خوف سے پاکستان نہیں آتی، عمران نذیر

پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تاحال بھارتی ٹیم کی شرکت مشکوک ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے جس میں انگلینڈ، عمان، سری لنکا اور یو اے ای ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اور جارح مزاج اوپنر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے

 

 

 

 

بھارت کی ٹیم پاکستان سکیورٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ شکست کے خوف سے نہیں آتی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے جب شکست ہوتی ہے تو بھارت کے عوام آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے خوفزدہ ہونے کی، ایک انٹرویو کے دوران عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں کتنی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں حتیٰ کہ آسڑیلوی ٹیم بھی دورہ کرچکی ہے لہٰذا سکیورٹی تو صرف ایک بہانہ اور سچ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم شکست کی خوف سے پاکستان نہیں آتی۔

error: Content is protected !!