پشاور… مالی بحران، انڈر 21 کے کھلاڑیوں کا وظیفہ نو ماہ سے بند

 

مالی بحران، انڈر 21 کے کھلاڑیوں کا وظیفہ نو ماہ سے بند، اگلے مالی سال میں فنڈز ملنے پر دیا جائیگا، ذرائع

پشاور… وزارت سپورٹس خیبر پختونخواہ کے انڈر 21 کھلاڑیوں کیلئے شروع کئے گئے وظیفے کو نو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوا ہے تاہم یہ وظیفہ انہیں نہیں مل سکا. مختلف کھیلوں سے وابستہ انڈر 21 کے کھلاڑیوں کے مطابق اکتوبر 2022 کے بعد سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ان کے اکاؤنٹس میں فنڈز نہیں ڈالے

 

حالانکہ انہیں بینک آف خیبر میں اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کی گئی تھی یہ ماہانہ وظیفہ ان کھلاڑیوں کو صوبائی حکومت نے ماہانہ کی بنیاد پر دینے کا اعلان کیا تھا محکمہ کھیل کے ذرائع کے مطابق صوبے کو مالی بحران کا سامنا ہے

اسی بناء پر امسال انڈر 21 کی وظیفوں کی رقم جو کہ ماہانہ ساٹھ لاکھ روپے تک بنتی ہیں اس مالی سال میں ملنا مشکل ہے تاہم کوشش کی جائیگی

 

کہ اگلے مالی سال میں بقایا رقم انڈر 21 کے کھلاڑیوں کو دی جاسکے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا.

 

 

 

error: Content is protected !!