فیفا کونسل نے بھی نارملائزیشن کمیٹی کے قیام اور عہدیداران کی توثیق کردی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذشتہ ماہ عالمی فٹ بال باڈی فیفا کی جانب سے نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداروں کے نام سامنے آنے کے بعد سے فیصل صالح حیات اور ان کے حامی کمیٹی کی تقرری پر شدید احتجاج کررہے ہیںلیکن پی ایف ایف کے بحران کی وجہ سے نارملائزیشن کمیٹی کے تقرر ی کے فیصلے کو جو فیفا کونسل کے سب سے طاقتورسات ممبر بیورو نے لیا تھا۔ اب فیفا کونسل نے بھی اسکی توثیق کردی ہے۔فیفا ترجمان کے مطابق24اکتوبر کو فیفا کونسل کا شنگھائی میں اجلاس ہوا اور اس کے ایجنڈے میں شامل 27 جون 2019 میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صورتحال کے بارے میں فیفا کونسل کے بیورو کے فیصلے کی توثیق تھی۔اس ماہ کے اوائل میں ہی فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کی تشکیل کی مکمل حمایت کردی تھی۔ معزول پی ایف ایف کے سابق سربراہ فیصل صالح حیات کے حامی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان اور اس کے ایک ممبر ریٹائرڈ کرنل مجاہد اﷲ ترین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شرمناک مناظر دیکھنے میں آئے اور ناملائزیشن کمیٹی کی تقرری کی نگرانی کرنے والے فیفا کے عہدیدارالیکژنڈر گراس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔مزید برآںنارملائزیشن کمیٹی کے دو ممبران منیر احمد خان سدھانا اور سید حسن نجیب شاہ جنہیںفیصل نے نامزد کیا تھانے فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے دونوں صدور اور جنرل سکریٹریز کو خطوط لکھے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے حمزہ خان اور مجاہداﷲ کی تقرریوں کے ساتھ نارملائزیشن کمیٹی کوبھی ابتدا ہی سے متنازعہ قرار دیا ۔نارملائزیشن کمیٹی اور اس کے نمائندوںکیخلاف ہونے والے مظاہروں کی ویڈیوز منیر اور نجیب کے ذریعہ فیفا کونسل کے ممبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں فیفا کے ممبر ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کو بھی بھیجی گئی تھیںجوکہ فیصل گروپ کی تبدیلی کی آخری کوشش تھی۔ فیصل کے دور میں پاکستان فٹ بال ٹیم کے منیجر اصغر خان انجم کے ذریعہ بھیجی گئی ای میلز کو بھی دیکھا ہے جس میں انہوں نے فیفا کے صدر اور اس کی کونسل کے ممبران کو نارملائزیشن کمیٹی کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔فیفا کے ترجمان کے مطابق اسے مجموعی طور پر مسترد کرکے فیصل گروپ کو یہ پیغام دے دیا گیا کہ ان احتجاج کا فیفا کوئی نوٹس نہیں لیتی۔فیصل جو 2003 میں پی ایف ایف کے سربراہ بنے تھے فیفا اور اے ایف سی کی گذشتہ برسوں میں غیرمعمولی حمایت کی بدولت اقتدار سے وابستہ رہے اور اے ایف سی کے نائب صدرکے منصب تک جاپہنچے۔ تاہم فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے تقرری کے فیصلے کے خلاف ان کے احتجاج جس کو انہوں نے متنازعہ اورمتعصب قرار دیا لیکن اس کی کسی سطح پر بھی شنوائی نہیں ہوئی ۔ یہ ان کیلئے واضح پیغام تھا کہ وہ اب فیفا اور اے ایف سی میں اپنی حمایت کو کھو چکے ہیں۔فیفا نے پہلے بھی کہا ہے کہ فیفا بیورو کونسل کو پی ایف ایف کے لئے قائم نارملائزیشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد سے اس کے عمل اور کام پر مکمل اعتماد ہے اور وہ پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیوںکو دوبارہ متحرک اور فعال کرنے کیلئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ پاکستان میں فٹ بال کو دوبارہ ٹریک پر لا کر اسکو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

error: Content is protected !!