نیشنل گیمز, باڈی بلڈنگ ایونٹ میں پاکستان واپڈا نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) مردان میں جاری 33ویں کھیلوں کے باڈی بلڈنگ ایونٹ میں پاکستان واپڈا نے 8سونے 5چاندی اور4کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 96پوانئٹص حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی

پاکستان آرمی دو سونے چار چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ 60پوائنٹس حاصل کر کے دوسری اور پاکستان ریلویز ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ37پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہی کے پی اور نیوی کے حصے میں ایک ایک کانسی کا تمغہ آیا

پاکستان واپڈا کے یاسین خان مسٹر پاکستان اولمپک2019کا اعزاز اپنے سرسجانے میں سرخرو اور کامیاب رہے ۔ سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے مردان میں منعقدہ ان مقابلوں کی55کلو گرام ویٹ کیٹگری میں واپڈا کے طارق خان سونے، واپڈا ہی کے محمد سجاد چاندی اور ریلویز کے شاہد نوید کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے60کلو گرام ویٹ کیٹگری میں میدان واپڈا کے

محسن نقوی کے ہاتھ دیا جبکہ آرمی کے سلیمان خان دوسرے اور ریلویز کے دانیال اعجاز تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح65کلو گرام ویٹ کیٹگری میں واپڈا کے محمد عامر نے پہلی واپڈاہی کے اشرف علی نے دوسری اور آرمی کے زوہیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی 70کلو گرام ویٹ کیٹگری میں واپڈا کے اویس سجاد سونے آمی کے مزمل چاندی اور واپڈا کے اعجاز حسین کانسی کا تمغہ جیتنے میںکامیاب رہے

75کلوگرام کٹیگری کے ہونے والے مقابلوں میں واپڈا کے کشور علی گولڈ، واپڈاہی کے بنارس خان سلور اور ریلویز کے عمران خان نے برونز میڈل جیت لیا۔ 80کلو گرام ویٹ کیٹگری میں آرمی کے شہزاد احمد اول، واپڈا کے آیاز خان دوئم اور واپڈا ہی کے آفتاب جان سوئم قرار پائے ۔ مقابلوں کی 85کلو گرام ویٹ کیٹگری میں واپڈا کے وقاص طارق پہلے، آرمی کے قاری

عالمزیب دوسرے اور واپڈا کے شاہد ندیم تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح90کلو گرام کیٹگری میں آرمی کے مومن خان نے پہلی، واپڈا کے احمد خان نے دوسری اور کے پی کے کے سلیمان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

تعارف: News Editor