آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں، وقار یونس

برسبین (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلین بیٹسمین تجربہ کار ہیںموقع ملے تو فائدہ اٹھاتے ہیں، جبکہ پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے ۔برسبین ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ یاسرشاہ پاکستان کا میچ ونر کھلاڑی ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس ٹیسٹ میں پرفارم نہیں ہوا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کی ،مگر وہ بدقسمت رہا کہ اس کو وقت پر وکٹیں نہیں مل سکی ہیں۔

فاسٹ بولر عمران خان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دی تھی اور پرتھ کے ٹورمیچ میں بھی 5 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔بولنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم وقاریونس نے کہا کہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے مستقبل میں یہی بولرز سیکھیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔

وقا یونس نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے، ایک بولر نے تین ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، ایک کا ڈیبیو ہوا اور ایک کا کم بیک ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کی حتمی الیون میں کون کھیلے گا اور کون نہیں کھیلے گا کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کرنا ہے۔

تعارف: newseditor