لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی انڈر 16 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ25 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے میچز تین مختلف شہروں،فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلا م آبادمیں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شریک چھ ٹیموں میں شامل 90کھلاڑیوں کا انتخاب سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم کردہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔چھ ٹیموں کو دوپولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پول اے جبکہ سنٹرل پنجاب ، بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔
پول اے کے میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد جبکہ پول بی کے میچز شالیمار کرکٹ گراوٴنڈ اسلام آباد اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 8سے 10 دسمبر تک کھیلا جائے گاجس کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم گروپ مرحلے میں 2،2میچز کھیلے گی۔دونوں گروپس کی ٹا پ ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
علی ضیاء ، سینئر جنرل منیجر اکیڈمیزپی سی بی:
سینئر جنرل منیجر اکیڈمیزپی سی بی علی ضیاء کا کہنا ہے کہ 08-2007 میں ضلعی سطح سے شروع ہونے والا یہ انڈر 16 پروگرام اب پاکستان کرکٹ بورڈکے اکیڈمیز پروگرام کا مستقل حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شامل نوجوان کرکٹرز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی انڈر 19 ٹیم کے علاوہ سیکنڈ الیون اور فرسٹ الیون کرکٹ ٹیموں میں جگہ بناسکتے ہیں۔
علی ضیاء نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے بیشتر انڈر 19 کرکٹرز نے اپنی کرکٹ کا آغاز پی سی بی انڈر 16 پروگرام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی منظوری کے بعد جونیئر کی سطح پر انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل انڈر 19 مقابلوں میں 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک روزہ اور تین روزہ کرکٹ میچز میں شرکت کی تھی۔
اسکواڈز:
بلوچستان:
عبدالوکیل، عادل احمد خان، ارباز خان، بشیر احمد، باسط علی، فیض اللہ، اکرام اللہ، خالد خان، محمد عزیر، محمد ناصر، محمد عثمان، نبیل احمد، سیف اللہ، شاہد علی اور یاسر حسین۔
سنٹرل پنجاب:
افضل منظور، علی اسفند، علی زریز آصف، ارم نواز، آزان اویس، فہام الحق، ابرار افضل، محمد حسیب، محمد ابتسام، منیب واصف، موسیٰ عظیم، عبید شاہد، اسامہ زاہد، سمامہ ریاض اور ذوہیب خان۔
خیبرپختونخوا:
عامر خان، عباس علی، احتشام الحق، عرفات افسر، آصف تحسین، عظمت اللہ، حسیب خان، اسماعیل خان، محمد فاروق، محمد عرفان، محمد طاہر، محمد عمر،محمد ذوالکفل، شہاب الدین اور اسامہ عالم۔
ناردرن:
عبدالباسط، عامر حسن، ارمان خان، اسیر مغل، اسد اللہ خان، عاطف خان، حماد رفیق، حسیب عمران، ارشاداحمد، محمد ابراہیم، رابیل احمد خان، سعد مسعود، شاہمیر علی، شمائل حسین اور سدیس الفت۔
سندھ:
علی حسن، عالیان محمود، آصف علی، اویس قرنی، حسن عاصم، حذیفہ احمد، کاشان فہیم، معاذ خرم، مرزا سعد بیگ، محمد میثم، محمد سکندر، شیان سعد، سید طحٰہ علی، عمر اعجاز اور وہاج ریاض۔
سدرن پنجاب:
عبداللہ یاسین، آفتاب حیدر، عالمگیر، عالم زیب، علی حیدر، عرفات احمد، اسد عباس، بلال احمد، حریب معین، حسیب نظام، محمد شہزاد، محمد عمار، محمد بلال، شرجیل حسن اور ذوالکفل چشتی۔