اہلیہ کی آمد، حسن علی نے ری ہیب پروگرام سےچھٹی لے لی

‏اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)گزشتہ کئی ماہ سے ان فٹ فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی اہلیہ کو وقت دینے کے لیے بحالی صحت کے پروگرام سے مزید 4 دن کی چھٹی لے لی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان فٹ فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو خان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔‏فاسٹ بولر حسن علی نے پیر کو ری ہیب پروگرام کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنا تھی لیکن انہوں نے چار روز کی چھٹی لے لی۔

بتایا گیا ہے کہ حسن علی نے اپنی اہلیہ کی وجہ سے چھٹی لی ہے جو پہلی مرتبہ جمعہ کی شب پاکستان پہنچی ہیں۔حسن علی ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر کر رہے ہیں اور آج کل اسلام آباد میں ہیں۔حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔خیال رہے کہ حسن علی کمر کی تکلیف سے نجات نہ پا سکے تھے کہ کہ ان کی دائیں طرف پسلیوں میں انجری کی تشخیص ہوگئی۔حسن علی کی پسلیوں میں ہیئرلائن فریکچر بتایا گیا ہے اور انہیں انجری سے نجات پانے کے لیے 6 ہفتے درکار ہیں جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔اس سے قبل حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف مختصر دورانیے کی کرکٹ کی ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔

تعارف: newseditor