سکواش کے ہونہار کھلاڑی محمدحبیب کا قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

سکواش کے ہونہار کھلاڑی محمد حبیب نے قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہیپی ڈے سکول کے طالبعلم محمد حبیب سکواش کے سابق ورلڈ نمبر ٹین اور سابق قومی کو چ امجد خان کے ساتھ قمر زمان سکواش کمپلیکس قیوم اسٹڈیم میں ٹریننگ کررہے ہے،وہ سکواش کے انڈر 15کٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لیکر نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہے،محمد حبیب کے مطابق وہ دن رات محنت کرکے سکواش کے دنیا میں اپنی ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہے،ماضی مین بھی اس صوبے سے سکواش کے دنیا میں کئی ہیرو نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے،یہاں پر سکواش میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سکواش سابق تجربہ کار کھلاڑیوں کے زیرے نگرانی یہاں پر نئی ٹینلٹ کے ساتھ انتہائی کوشش اور محنت کی جارہی ہے جس سے خیبر پختونخوا کی نئی ٹیلنٹ بہت جلد ملکی سطح اور بین الاقوامی سطح پر دوبارہ سکواش کے میدان میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہونگے،اس موقع پر امجد خان نے کہا کہ محمد حبیب ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے جس کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع دیں تو وہ پاکستان کیلئے سکواش کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے

error: Content is protected !!