فیصل جیمخانہ کی گورننگ باڈی کااہم اجلاس، شعیب شکیل نئے کپتان مقرر

کراچی (سپورٹس رپورٹر) فیصل جیمخانہ کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت ایم بلال ، صدر ، فیصل جیم خانہ منعقدہوا جس میں سیکرٹری ایس ایم فیصل اور فیصل جیمخانہ کے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کلب کے سابقہ کپتان عرفان علی کو ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کا سخت ایکشن لیا گیا اور اتفاق رائے سے انکی کلب کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی اور شعیب شکیل کو متفقہ طور پرکلب کا نیا کپتان مقرر کردیاگیا۔

صدر ، ایم بلال نے متفقہ فیصلے میںمزید وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عرفان علی کو فیصل جیمخانہ کا نام استعمال کرنے کی نہ اجازت ہوگی اور نہ ہی عرفان علی کا فیصل جیمخانہ کے معاملات سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہوگا۔ علاوہ ازیں کلب کے تمام معاملات میں معاونت کیلئے ایس ایم عاصم کو فیصل جیمخانہ کا کورڈینیٹر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

error: Content is protected !!