پاکستانی امپائر علیم ڈار زخمی ہو گئے

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوران کیوی فیلڈر کی تھرو لگنے سے پاکستانی امپائر علیم ڈار زخمی ہو گئے۔آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران کیوی بولر ٹم ساؤتھی کی تھرو سے بچنے کے لیے امپائر علیم ڈار مچل سینٹنر سے ٹکرا گئے اور تھرو لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے۔

طبی عملے کی جانب سے علیم ڈار کو فوری طور پر گراؤنڈ میں امداد دی گئی جس کے بعد علیم ڈار دوبارہ امپائرنگ کے لیے کھڑے ہو گئے۔خیال رہے کہ علیم ڈار نے اسی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

تعارف: newseditor