ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کی بہن دسمبر میں شادی کرنے جارہی ہیں اور اب ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین کے ساتھ ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے ان کی شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B5-OKWunJtz/?utm_source=ig_web_copy_link

یہی نہیں بلکہ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے خود بھی اپنی بہن کی شادی کی تصاویر شیئر کیں، اس موقع پر وہ اپنے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں البتہ ان کے شوہر کرکٹر شعیب ملک تقریب کا حصہ نہیں بنے۔تاہم شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی تصویر مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/B57bIdenBLg/?utm_source=ig_web_copy_link

شادی کے موقع پر ثانیہ مرزا نے سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اس کے ساتھ بھاری زیور بھی پہنے۔خیال رہے کہ 25 سالہ انعم مرزا عمر میں ثانیہ مرزا سے 7 سال چھوٹی ہیں، انہوں نے رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیرس میں لی گئی تصاویر شیئر کی تھی، جس کے بعد سے ان کی شادی سے متعلق افواہیں سامنے آئی تھیں۔اس کے علاوہ اسد الدین بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انعم مرزا کے ہمراہ کئی تصاویر شیئر کرچکے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B5-F8pbnhdq/?utm_source=ig_web_copy_link

واضح رہے کہ یہ انعم مرزا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی شادی 2016 میں بزنس مین اکبر رشید سے ہوئی تھی، تاہم 2018 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/B6BAPI0HhZV/?utm_source=ig_web_copy_link
error: Content is protected !!