دوسرے اوور50ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ویٹنرز کرکٹ ٹیم کا اعلان

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے دوسرے اوور50ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات فواد اعجاز خان چیئرمین پی وی سی اے نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔

50سے زائد ویٹرنز ورلڈ کپ 9 مارچ سے 24 مارچ 2020 تک کھیلا جائے گا اور اس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، ویلز، ہندوستان اور نامیبیاکورکھاگیاہے۔

ہر ٹیم سیمی فائنلز میں کھیلنے کے لئے ٹاپ دو ٹیموں کے ساتھ 5 راؤنڈ میچ کھیلے گی اور 24 مارچ 2020 کو فائنل میں مقابلہ کرنے کیلئے فاتح ٹیم ہوگی۔گذشتہ سال دسمبر میں سڈنی میں کھیلے جانے والے ویٹرنز ورلڈ کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا سے فائنل میں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویٹرنز افتتاحی ورلڈ کپ میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بھارت ، ویسٹ انڈیز ، زمبابوے اور نامیبیا دوسرے ویٹرنز ورلڈ کپ میں نئی ٹیمیں ہیں۔سابق فرسٹ کلاس پلیئر غفار کاظمی سابق ون ڈے پلیئر ساجد علی کے ساتھ ان کی نائب رہیں گے۔ محمود حامد سابق ون ڈے کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم میں غفار کاظمی(کپتان)ساجد علی (نائب کپتان)محمود حامد ، جعفر قریشی ، دستگیر بٹ ، محمد جاوید ، بابر بٹ ، راجہ ارشد ، اظہر خان(وکٹ کیپر)، مظہر خان ، عزیز الرحمن ، ظفر علی ، فواد بیری،آصف حیات اور احمد حیات شامل ہیں۔

error: Content is protected !!