قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیم پر بوجھ بن گئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیم پر بوجھ بن گئے، ان کی مسلسل ناکامی ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ناکامی نے ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان رواں سال ایک نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکے ہیں، 10 اننگز میں صرف 121 رنز جوڑے ہیں، اظہر علی نے گزشتہ 10 اننگز میں صرف 12 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی اظہر علی کا بلا رنز اگلنے میں ناکام رہا، اب ہوم سیریز میں بھی ان کی کارکردگی کا فلاپ شو جاری ہے۔

error: Content is protected !!