پاکستان کو پولیو فری ملک بنانےکا مشن ،وسیم اکرم بھی میدان میں آگئے

کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ ) ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن لیے لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے انسداد پولیو مہم کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم بھی اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے میدان میں آگئے، شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ، ان کا کہنا تھا کہ ملکی شہری پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی جان پر کھیل کر اس بیماری کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور پورے پاکستان کو پولیو ورکرز پر فخر ہے، جو اپنی جان پر کھیل کر ملک کو پولیو سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ لیجنڈ ری کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ملک میں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، یہ شرح 2015 ء-04 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

error: Content is protected !!