حارث رئوف کی بگ بیش لیگ تباہ کن بائولنگ، پانچ شکار کر لئے

وکٹوریہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بگ بیش لیگ میں لاہور قلندرز کی دریافت اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کر دیا، 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 5 شکار کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔وکٹوریہ میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے آٹھویں میچ میں میلبرن اسٹارز نے ہوبارٹ ہیری کین کو 52 رنز سے شکست دے دی۔میلبرن اسٹارز کی جانب سے لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ کی دریافت فاسٹ بولر حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 وکٹ حاصل کیں۔حارث رؤف نے 147 اعشاریہ 3 کلومیٹر کی رفتار سے بھی گیند کرائی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔میلبرن اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے 164 رنز بنائے مارکس اسٹوئنس نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ نک میڈنسن 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں ہوبارٹ ہیری کین کی ٹیم 16 اوور میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گلین میکسویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: newseditor