ایک اننگز میں ٹاپ بلے بازوں کی 4 سنچریاں، پاکستان نے بھارت کا ریکارڈ برابر کر ڈالا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے ٹاپ 4 بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے ایک اننگز میں پہلی بار 4 سنچریاں اسکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی بیٹسمینوں نے 4 سنچریاں بنا کر نئی تاریخی رقم کی ہے ،ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا کہ کسی ایک ٹیم کے ٹاپ 4 بلے بازوں نے سنچریاں بنائی ہوں ۔اس سے قبل یہ اعزاز 2007ء میں بھارت کے ٹاپ 4 بلے بازوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کرکے قائم کیا تھا۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی ، شان مسعود ،

اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں بنائی ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پاکستان کی جانب سے 4 سنچریاں پانچوں بار اسکور ہوئی ہیں ۔پاکستان کی جانب سے اس سے قبل 4 سنچریاں ٹاپ 4 بلے بازوں نے نہیں بلکہ مختلف پوزیشن پر کھیلنے والے بلے بازوں نے بنائی تھیں۔

error: Content is protected !!