وادی نلترمیں سعدیہ خان اسکی کپ کے کوالیفائنگ مقابلے

نلتر(سپورٹس لنک رپورٹ) وادی نلتر میں سعدیہ خان اور چلڈرن اسکی کپ کوالیفائنگ راؤنڈکے مقابلے کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ اسکیئنگ کے دلدادہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے یہ مقابلے دیکھے۔ ملک کی مشہورخواتین اسکیئرز نے اس مقابلے کے مرکزی راؤنڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بھر پور حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے برف سے ڈھکی خطرناک ڈھلوانوں پر منجمد کر دینے والی سردی میں اپنے کھیل کاپرجوش مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ نے اس ریزورٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے ہر سہولت فراہم کی ہے ۔
اس ایونٹ کو ایک نوجوان اسکیئر سعدیہ خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو24سال کی عمر میں ایک کار حادثے میںوفات پا گئی تھیں۔ یہ ٹورنامنٹ ملک بھر سے خواتین اسکیئرز کو اپنی جسمانی اور ذہنی استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے منعقد کیا جا تاہے۔ ان مقابلوں سے نہ صرف خواتین میں اس کھیل کی دلچسپی پیدا ہوتی ہے بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بھی بھر پور مواقع میسر آتے ہیں۔

تعارف: newseditor