چھ گیندوں پرچھ چھکے، ویڈیو دیکھیں

کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ) چھکوں کی برسات، 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے گئے، نیوزی لینڈ کے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران بلے باز لیو کارٹر لگاتار 6 گیندوں پر چھکے رسید کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کیو کرکٹر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹر لیو کارٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران لیوکارٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مارے۔ لیو کارٹر لگاتار 6 گیندوں پر چھکے رسید کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کیو کرکٹر بھی بن گئے۔ یکارٹر نے 29 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو مجموعہ 220 تک پہنچایا۔ لیو کارٹر سے قبل وراج سنگھ، روزوائیٹلی اور حضرت اللہ زازئی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 6 گیندوں پر چھکے رسید کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ یوں اب اس فہرست میں شامل بلے بازوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ لگاتار 6 چھکے لگانے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

https://youtu.be/X8XNfkgxus4?t=2

تعارف: newseditor