لیثرلیگز اور سرسید یونیورسٹی کے اشتراک سے لیثرلیگز سکس اے سائیڈ لیگز کا انعقاد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثرلیگز اور سرسید یونیورسٹی کے اشتراک سے لیثرلیگز سکس اے سائیڈ لیگز کا آج (ہفتہ) سرسید یونیورسٹی گراؤنڈ پر انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں برصغیر کی عظیم و الشان شخصیات کے ناموں سے موسوم 10ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی ۔

مبشر مختار ، ڈائریکٹر اسپورٹس ، سرسید یونیورسٹی اورلیثرلیگز کے سید شہروز حسن رضوی، ریجنل منیجر سندھ اورلیگز منیجر ریاض احمد کے مابین ایک میٹنگ میں ایونٹ کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی۔ ایونٹ میں سرسید یونیورسٹی کی10ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افتتاحی مقابلہ 11بجے صبح سرسید یونیورسٹی گراؤنڈ پر قائد اعظم اور ڈٖاکٹر اسرار احمد کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔قاضی ناصر عباس، کنوینر اسپورٹس، سرسید یونیورسٹی بحیثیت مہمان خصوصی ایونٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ صدر تقریب کی نشست مبشر مختار ، ڈائریکٹر اسپورٹس ، سرسید یونیورسٹی سنبھالیں گے۔اس موقع پر لیگز منیجر ریاض احمد بھی موجود ہونگے۔

ساڑھے 11بجے علامہ اقبال اور ڈاکٹر عبدالسلام، 12بجے سرسید احمد خان اور حکیم محمد سعید ، 1بجے مولانا محمد علی جوہر اور ڈاکٹر قدیر خان اور 5واں اور آخری مقابلہ 1:30بجے شوکت علی جوہر اور لیاقت علی خان کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔

error: Content is protected !!