خیبر پختونخوامیں خواتین کھیلوں کے فروغ کیلئے ،،پاکستان وویمن سپورٹس کمیونٹی،، کے نام سے تنظیم بنانے کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں خواتین کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کوتلاش کرکے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پشاور ،چارسدہ،نوشہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان اور دیگر اضلاع سے کھیلوں کے شعبے سے وابستہ خواتین اور کھلاڑیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر بے نظیر ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین،مس گل صنوبراخلاص،نجمہ ناز قاضی،آفشین گل،سعدیہ،عائشہ بتول سمیت دیگر شرکاء نے فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی سابق ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی کی سپورٹس میں اہم کردارنبھانے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرررین نے کہاکہ خیبر پختونخواسمیت پاکستان میں خواتین کھیلوں کو فروغ دیناوقت کی اشدضرورت ہے کیونکہ اس ان سرگرمیوں سے خواتین کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل سے خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں انکی صلاحیتوں سے فائندہ اٹھاکر انہیں والی بال،کرکٹ،فٹ بال،بیڈمنٹن،تائیکوانڈو،جمناسٹک،ووشو،کراٹے،آرچری،ٹیبل ٹینس،لان ٹینس،اتھلیٹکس،ہاکی اور اس طرح دیگر کھیلوں کی بنیادی ٹریننگ دینے کیساتھ انہیں ایک بہترین اندازمیں مقابلوں کے مواقع فراہم کرینگے،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد پاکستان وویمن سپورٹس کمیونٹی کیلئے عہدیداروں کا چنائو متفقہ طور پر کرینگے،اور انشاء اللہ یہی تنظیم خیبر پختونخوابلکہ پورے میں ملک میں کھیلوں کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

error: Content is protected !!